المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6277
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ أَبِي الْمُهَزَّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " قَضَى فِي بَيْضِ النَّعَامِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ ثَمَنَهُ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَاسْمُ أَبِي الْمُهَزَّمِ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ”شتر مرغ کے انڈوں کے بارے میں، جنہیں کوئی محرم (توڑ دے یا نقصان پہنچائے)، یہ فیصلہ فرمایا کہ وہ ان کی قیمت ادا کرے۔“
یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، مروان بن معاویہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں، اور ابوالمہزم رحمہ اللہ کا نام یزید بن سفیان ہے۔