المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6267
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : رُبَّمَا عَدَّ الْعَادُّ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَجْلِسِ الْوَاحِدِ : I " اغْفِرْ لِي ، وَتُبْ عَلَيَّ ، أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ I " مِائَةَ مَرَّةٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بسا اوقات شمار کرنے والا ایک ہی مجلس میں رسول اللہ ﷺ کے لیے سو مرتبہ یہ دعا شمار کر لیتا تھا: «اغْفِرْ لِي ، وَتُبْ عَلَيَّ ، أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ» ”اے اللہ! مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول فرما، یقیناً تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور بڑا بخشنے والا ہے۔““