المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6257
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : نَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَخِي عَبْدُ اللهِ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، قَالَ : قَالَ لِي عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ : كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ شُهُودَ الْعَتَمَةِ خَيْرٌ مِنْ قِيَامِ نِصْفِ لَيْلَةٍ ، وَشُهُودَ الصُّبْحِ خَيْرٌ مِنْ قِيَامِ لَيْلَةٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ خَالِدٍ أَبُو عَطَّافٍ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا أَخُوهُ عَطَّافٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ I " .
ترجمہ
عبدالرحمن بن ابی عمرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”ہم یہ تذکرہ کیا کرتے تھے کہ عشاء کی نماز میں حاضر ہونا آدھی رات کے قیام سے بہتر ہے، اور صبح کی نماز میں حاضر ہونا پوری رات کے قیام سے بہتر ہے۔“
اس حدیث کو عبدالرحمن بن عمرو بن ابی عمرہ سے صرف عبداللہ بن خالد ابو عطاف نے، اور عبداللہ سے صرف ان کے بھائی عطاف نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے نقل کرنے میں سعید بن منصور منفرد ہیں۔