المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6251
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أّنَّ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ ، حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَدَهَا أَنْ تُصَلِّيَ فِي الْبَيْتِ ، وَأَمَرَهَا أَنْ تُصَلِّيَ فِي الْحِجْرِ ، قَالَتْ : إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ أُصَلِّيَ فِي الْبَيْتِ ، قَالَ : إِنَّهُ مِنَ الْبَيْتِ ، لَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِشِرْكٍ ، أَلْحَقْتُهُ بِالْبَيْتِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے وعدہ فرمایا کہ وہ بیت اللہ کے اندر نماز پڑھیں گی، اور آپ ﷺ نے انہیں «حجر» میں نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے عرض کی: ”آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ میں بیت اللہ کے اندر نماز پڑھوں گی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ (حطیم) بھی بیت اللہ ہی کا حصہ ہے، اگر تمہاری قوم کا شرک کا زمانہ قریب نہ ہوتا تو میں اسے بیت اللہ کے ساتھ ہی ملا دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن حارث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“