المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ حَسَنِ بْنِ حَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ : جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ ، فَقَالَتْ : هَذَانِ ابْنَاكَ ، فَوَرِّثْهُمَا شَيْئًا ، فَقَالَ لَهَا : أَمَّا حَسَنُ فَإِنَّ لَهُ ثَبَاتِي ، وَسُؤْدُدِي ، وَأَمَّا حُسَيْنُ فَإِنَّ لَهُ حِزَامَتِي ، وَجُودِي .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي رَافِعٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ I " .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کے پاس سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو لے کر اس مرض کے دوران حاضر ہوئیں جس میں آپ ﷺ کی وفات ہوئی، اور عرض کی: ”یہ دونوں آپ کے بیٹے ہیں، پس ان کے لیے کسی چیز کی وراثت (کی وصیت) فرما دیں۔“ تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”رہی بات حسن کی، تو اس کے لیے میرا وقار اور میری سرداری ہے، اور رہا حسین، تو اس کے لیے میری جرات و بصیرت اور میری سخاوت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، خالد بن یزید العمری رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“