المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 623
وَبِهِ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ مَدِينَةَ هِرَقْلَ ، أَوْ قَيْصَرَ ، وَتَقْتَسِمُونَ أَمْوَالَهَا بِالتِّرَسَةِ ، وَيُسْمِعُهُمُ الصَّرِيخُ أَنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَلَفَهُمْ فِي أَهَالِيهِمْ ، فَيُلْقُونَ مَا مَعَهُمْ ، وَيَخْرُجُونَ فَيُقَاتِلُونَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : نَصْرٌ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تم ہرقل یا قیصر کا شہر فتح کرو گے اور اس کے اموال کو ڈھالوں میں (بھر کر) تقسیم کرو گے، پھر ایک پکارنے والا انہیں آواز دے گا کہ دجال ان کے پیچھے ان کے اہل و عیال میں پہنچ چکا ہے، تو وہ جو کچھ ان کے پاس ہوگا اسے پھینک دیں گے اور نکل کر قتال کریں گے۔“
ان دونوں حدیثوں کو اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں روایات کے ساتھ نصر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔