❮
❯
حدیث نمبر: 6228
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : نَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيرٌ مُشَبَّكٌ بِالْبَوَارِي ، عَلَيْهِ كِسَاءٌ أَسْوَدُ ، فَأَجْلَسْنَاهُ عَلَى الْبَوَارِي ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ عَلَيْهِ ، فَنَظَرَا ، فَرَأَيَا أَثَرَ السَّرِيرِ فِي جَنْبِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " مَا يُبْكِيكُمَا ؟ I " ، قَالَا : نَبْكِي أَنَّ هَذَا السَّرِيرَ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِكَ خُشُونَتُهُ ، وَكِسْرَى وَقَيْصَرُ عَلَى فُرُشِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ عَاقِبَةَ كِسْرَى وَقَيْصَرَ إِلَى النَّارِ ، وَعَاقِبَةَ سَرِيرِي هَذَا الْجَنَّةُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے پاس کھجور کے پتوں کی چٹائیوں سے بُنی ہوئی ایک چارپائی تھی جس پر ایک سیاہ کمبلی بچھی ہوئی تھی، ہم نے آپ ﷺ کو اس پر بٹھایا۔ پھر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ نبی کریم ﷺ اس پر تشریف فرما تھے، انہوں نے دیکھا تو رسول اللہ ﷺ کے پہلوئے مبارک پر چارپائی کے نشانات پائے۔ یہ دیکھ کر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما رو پڑے، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”تم دونوں کو کس بات نے رلایا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم اس بات پر رو رہے ہیں کہ اس چارپائی کی سختی نے آپ کے پہلو مبارک پر نشان ڈال دیے ہیں، جبکہ کسریٰ اور قیصر ریشمی اور دیباج کے بستروں پر ہوتے ہیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً کسریٰ اور قیصر کا انجام آگ کی طرف ہے، اور میری اس چارپائی کا انجام جنت ہے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى» ”اس حدیث کو لیث رحمہ اللہ سے صرف عبدالعزیز بن یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6228
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد العزيز بن يحيى المدني كذاب
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عبد العزيز بن يحيى المدني نزيل نيسابور وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 327»»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 704»