المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6211
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ ، فَقَالَ : لَا يَزَالُ أَمْرُ أُمَّتِي صَالِحًا حَتَّى يَمْضِيَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً ، وَخَفَضَ بِهَا صَوْتَهُ ، فَقُلْتُ لِعَمِّي ، وَكَانَ أَمَامِي : مَا قَالَ يَا عَمِّ ؟ قَالَ : I " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ إِلَّا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے چچا کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا اور آپ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کا معاملہ اس وقت تک درست رہے گا جب تک بارہ خلیفہ نہ گزر جائیں“ اور اس بات پر آپ ﷺ نے اپنی آواز پست کر لی۔ میں نے اپنے چچا سے، جو میرے آگے تھے، پوچھا: چچا جان! آپ ﷺ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: ”وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عون بن ابی جحیفہ سے صرف یونس بن ابی یعفور نے روایت کیا ہے، اور ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“