المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6210
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ التِّنِّيسِيُّ ، قَالَ : نَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنْزِلِهِ فَرَأَى رَجُلًا شَعِثًا ، فَقَالَ : أَمَا كَانَ هَذَا يَجِدُ مَا يَغْسِلُ ثَوْبَهُ ، وَيَلُمُّ شَعَثَهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْأَوْزَاعِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے گھر تشریف لائے تو ایک شخص کو پراگندہ حال دیکھا، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اس شخص کو کوئی ایسی چیز میسر نہیں تھی جس سے یہ اپنا کپڑا دھو لیتا اور اپنے پراگندہ بالوں کو سنوار لیتا؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر سے حسان بن عطیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں اوزاعی منفرد ہیں۔“