المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6208
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ كُسَا ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ ، قَالَ : ثَنَا أَبِي ، عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ فِيمَنْ حَكَمَ فِيهِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ : فَنَظَرَ إِلَى عَانَتِي فَوَجَدَهَا لَمْ تُنْبِتْ ، فَخَلَّى سَبِيلِي I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ I " .
ترجمہ
سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں ان (بنو قریظہ کے) لوگوں میں تھا جن کے بارے میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے میری زیرِ ناف جگہ دیکھی تو وہاں بال نہیں اگے تھے، چنانچہ انہوں نے مجھے چھوڑ دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود طائی سے اسماعیل ابن علیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“