❮
❯
حدیث نمبر: 6204
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ كُسَا الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ ، قَالَ : نَا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : نَا حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ بْنِ أَبِي الْأَشْرَسِ ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ : كَمَا أَنْـزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ ، مَنِ الْمُقْتَسِمِينَ ؟ قَالَ : I " الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى . قَالَ : الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ مَا عِضِينَ ؟ قَالَ : I " آمَنُوا بِبَعْضٍ وَكَفَرُوا بِبَعْضٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ ، وَلَا يَرْفَعُهُ عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ إِلَّا حَبِيبُ بْنُ حَسَّانَ I " وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: ”اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں: ﴿جیسا کہ ہم نے تقسیم کرنے والوں پر (عذاب) نازل کیا﴾، یہ ”تقسیم کرنے والے“ کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہود اور نصاریٰ۔“ اس نے پوچھا: ”﴿جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا﴾، اس ٹکڑے ٹکڑے کرنے سے کیا مراد ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ انہوں نے (کتاب کے) بعض حصے کو مانا اور بعض کا انکار کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب بن حسان سے حمید بن حماد بن خوار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو ظبیان سے اسے مرفوع حبیب بن حسان کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا۔ جبکہ اعمش نے اسے ابو ظبیان سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے موقوفاً روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6204
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4706، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3374»