المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6203
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ كُسَا الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا الْعَلَاءُ بْنُ سَالِمٍ ، قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّجَّارُ ، قَالَ : نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ عُمَرُ : وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ وَوَافَقَنِي فِي ثَلَاثٍ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَذَا مَقَامُ أَبِينَا إِبْرَاهِيمُ لَوِ اتَّخَذْنَاهُ مُصَلًّى ، I " فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ ، إِلَّا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّجَّارُ الرَّازِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْعَلَاءُ بْنُ سَالِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے تین باتوں میں اپنے رب کی موافقت کی اور تین باتوں میں میرے رب نے میری موافقت فرمائی۔ (ان میں سے ایک یہ کہ) میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ ہمارے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کا مقام ہے، کاش ہم اسے نماز کی جگہ بنا لیں!“ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اور مقامِ ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ۔﴾“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ بن خالد سے حفص بن عمر نجار رازی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علاء بن سالم اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“