المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 620
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ صِدِّيقِ بْنِ مُوسَى ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ . عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أَعْطَى اللهُ عَزَّ وَجَلَّ الرَّجُلَ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ الْيَهُودِيَّ وَالنَّصْرَانِيَّ ، فَيُقَالُ : افْدِ بِهَذَا نَفْسَكَ مِنَ النَّارِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صِدِّيقٍ إِلَّا حَفْصٌ .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ عزوجل امتِ محمد ﷺ کے ہر (مؤمن) آدمی کو ایک یہودی یا نصرانی دے گا، پھر اس سے کہا جائے گا: ”اس کے ذریعے اپنی جان کا آگ سے فدیہ کر لو (یعنی اسے اپنے بدلے آگ میں چھوڑ کر خود نجات پا جاؤ)۔““
اس حدیث کو صدیق رحمہ اللہ سے صرف حفص رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔