المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6195
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهُذَلِيُّ ، قَالَ : ثَنَا ثَابِتُ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ بَعَثَ أُمَّ سُلَيْمٍ تَنْظُرُ إِلَيْهَا ، فَشَمَّتْ أَعْطَافَهَا ، وَنَظَرَتْ إِلَى عَرَاقِيبِهَا .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب کسی عورت کو نکاح کا پیغام دینے کا ارادہ فرماتے تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کو اسے دیکھنے کے لیے بھیجتے، چنانچہ وہ اس کے پہلوؤں اور بدن کی بو سونگھتیں اور اس کی ایڑیوں کے اوپر کے موٹے پٹھوں کو دیکھتیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے، اس میں محمد بن موسیٰ الحرشی منفرد ہیں۔“