المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6194
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنَّا نَضَعُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِنَاءَ ، فَيَصُبُّ عَلَى يَدِهِ فَيَغْسِلُهَا حَتَّى يُنْقِيَهَا ، ثُمَّ يَصُبُّ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ ، وَيَغْسِلُ فَرْجَهُ ، ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے لیے برتن رکھ دیا کرتے تھے، آپ ﷺ اپنے ہاتھ پر پانی انڈیلتے اور اسے دھوتے یہاں تک کہ اسے صاف کر لیتے، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے اور اپنی شرمگاہ کو دھوتے، پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتے، پھر غسل فرماتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے زیاد بن عبداللہ البکائی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“