المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ ؟ قَالَ : I " وَادٍ فِي جَهَنَّمَ ، إِنَّ جَهَنَّمَ لَتَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ ذَلِكَ الْوَادِي فِي كُلِّ يَوْمٍ أَرْبَعَ مِائَةِ مَرَّةٍ ، يُلْقَى فِيهِ الْغَرَّارُونَ I " ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا الْغَرَّارُونَ ؟ قَالَ : I " الْمُرَاءُونَ بِأَعْمَالِهِمْ فِي دَارِ الدُّنْيَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جبّ الحزن سے اللہ کی پناہ مانگو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! جبّ الحزن کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جہنم کی ایک وادی ہے، خود جہنم اس وادی کے شر سے روزانہ چار سو مرتبہ اللہ کی پناہ مانگتی ہے، اس میں ’غرّار‘ لوگوں کو ڈالا جائے گا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! غرّار کون لوگ ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگ جو دنیا میں اپنے اعمال میں ریاکاری کرتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان تیمی رحمہ اللہ سے محمد بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن ماہان اس روایت میں منفرد ہیں۔“