المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 617
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْكَانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَصَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى مَنْ أَدْرَكَ الْحُلُمَ مِمَّنْ أَتَى الْجُمُعَةَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے دن غسل کرنا ہر اس شخص پر واجب ہے جو بلوغت کو پہنچ چکا ہو اور جمعہ کے لیے آئے۔“
اس حدیث کو محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے، انہوں نے عطا رحمہ اللہ سے، صرف عبد الرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن جعفر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔