المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6162
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ جَبَلَةَ ، قَالَ : نَا مِهْرَانُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ عِنْدَ أَهْلِ بَيْتٍ قَالَ : أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ ، وَتَنَزَّلَ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا مِهْرَانُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ جَبَلَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی گھر والوں کے ہاں افطار فرماتے تو یہ دعا دیتے: «أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَتَنَزَّلَ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» ”تمہارے ہاں روزہ داروں نے افطار کیا، نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا اور تم پر فرشتے نازل ہوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے صرف مہران بن اسحاق نے روایت کیا ہے، اور حسن بن جبلہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“