المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6154
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا عَمِّي ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَتَى بَيْتَهُ فَغُشِيَ بِمَظْلَمَةٍ ، فَقَاتَلَ فَقُتِلَ ، قُتِلَ شَهِيدًا ، وَمَنْ سُئِلَ الصَّدَقَةَ فَأَعْطَى فَعُدِيَ عَلَيْهِ ، فَقَاتَلَ فَقُتِلَ ، قُتِلَ شَهِيدًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ خَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر میں ہو اور اس پر ظلم و زیادتی کے ساتھ چڑھائی کر دی جائے، پھر وہ مقابلہ کرے اور مارا جائے تو وہ شہید مرا۔ اور جس سے صدقہ مانگا گیا اور اس نے دے دیا، پھر اس پر زیادتی کی گئی اور اس نے مقابلہ کیا اور مارا گیا تو وہ شہید مرا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو طلحہ بن مصرف سے سلیمان بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ماہان منفرد ہیں۔“