❮
❯
حدیث نمبر: 6153
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا عَمِّي ، قَالَ : نَا أَبِي ، قَالَ : نَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتَنٌ ، لَا يَسْتَطِيعُ الْمُؤْمِنُ أَنْ يُغَيِّرَ فِيهَا بِيَدٍ ، وَلَا بِلِسَانٍ ، فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَلْ يُنْقِصُ ذَلِكَ مِنْ إِيمَانِهِمْ ؟ قَالَ : I " لَا ، إِلَّا كَمَا يُنْقِصُ الْقَطْرُ مِنَ السِّقَاءِ I " قَالَ : وَلِمَ ذَلِكَ ؟ قَالَ : I " يَكْرَهُونَهُ بِقُلُوبِهِمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I " .
ترجمہ

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”عنقریب ایسے فتنے آئیں گے جن میں مومن نہ ہاتھ سے (برائی کو) بدل سکے گا اور نہ زبان سے۔“ تو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اس سے ان کے ایمان میں کمی آ جائے گی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، مگر صرف اتنی جتنی مشکیزے سے (پانی کے) قطرے ٹپکنے سے کمی آتی ہے۔“ انہوں نے پوچھا: ”ایسا کیوں ہوگا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس لیے کہ وہ اسے دل سے ناپسند کرتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”وضین بن عطاء سے اس حدیث کو طلحہ بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں محمد بن ماہان منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6153
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا لضعف طلحة بن زيد القرشي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه طلحة بن زيد القرشي وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 275»»