المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6138
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : ثَنَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : مَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ ، وَنَهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں جب بھی خطبہ دیا تو ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا اور مثلہ کرنے (کسی کے اعضا کاٹ کر شکل بگاڑنے) سے منع فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم سے یحییٰ بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“