المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6133
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ ، قَالَ : ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ جِيءَ بِالْأَعْمَالِ فِي صُحُفٍ مُخَتَّمَةٍ ، فَيَقُولُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : اقْبَلُوا هَذَا وَدَعُوا هَذَا ، فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ : وَعِزَّتِكَ مَا كَتَبْنَا إِلَّا مَا عَمِلَ ، قَالَ : صَدَقْتُمْ ، إِنَّ عَمَلَهُ كَانَ لِغَيْرِ وَجْهِي ، فَإِنِّي لَا أَقْبَلُ الْيَوْمَ إِلَّا مَا كَانَ لِوَجْهِي .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو اعمال مہر بند صحیفوں میں پیش کیے جائیں گے، پھر اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: ’اس کو قبول کر لو اور اس کو چھوڑ دو۔‘ تو فرشتے عرض کریں گے: ’تیری عزت کی قسم! ہم نے تو وہی لکھا ہے جو اس نے کیا تھا۔‘ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ’تم نے سچ کہا، لیکن اس کا یہ عمل میری رضا کے لیے نہیں تھا، اور آج میں صرف وہی عمل قبول کروں گا جو میری رضا کے لیے ہو۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عمران جونی رحمہ اللہ سے حارث بن غسان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“