المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6125
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَّابِيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامٍ الْأَصْفَرُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ جَمِيعِ بْنِ ثُوَبَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : أَنَا خَيْرُ النَّاسِ لِشِرَارِ أُمَّتِي قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَكَيْفَ أَنْتَ لِخِيَارِهَا ؟ قَالَ : I " أَمَّا خِيَارُ أُمَّتِي فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِأَعْمَالِهِمْ ، وَأَمَّا شِرَارُهُمْ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ بِسْطَامٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”میں اپنی امت کے بروں کے لیے سب لوگوں سے بہتر ہوں۔“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر آپ اس کے نیک لوگوں کے لیے کیسے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے نیک لوگ تو اپنے اعمال کی بدولت جنت میں داخل ہوں گے، اور اس کے برے لوگ میری شفاعت سے جنت میں داخل ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں یحییٰ بن بسطام منفرد ہیں۔“