المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6123
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَّابِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : عَجِبْتُ لِلْمُؤْمِنِ ، إِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ حَمِدَ اللهَ وَشَكَرَ ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ حَمِدَ رَبَّهُ وَصَبَرَ ، وَفِي كُلٍّ يُؤْجَرُ الْمُؤْمِنُ ، حَتَّى فِي أَكْلَةٍ يَرْفَعُهَا إِلَى فِيهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَرِيرِ بْنِ أَيُّوبَ إِلَّا ابْنُ رَجَاءٍ I " .
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”مجھے مومن پر تعجب ہوتا ہے کہ اگر اسے کوئی بھلائی پہنچے تو اللہ کی حمد کرتا ہے اور شکر ادا کرتا ہے، اور اگر اسے کوئی مصیبت پہنچے تو اپنے رب کی حمد کرتا ہے اور صبر کرتا ہے، اور مومن کو ہر حال میں اجر دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ اس لقمے پر بھی جو وہ اپنے منہ تک اٹھاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریر بن ایوب سے صرف ابن رجاء نے روایت کیا ہے۔“