المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بُكَيْرٍ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ابْنُ عَائِشَةَ التَّيْمِيُّ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ جَالِسًا وَشَاتَانِ تَعْتَلِفَانِ ، فَنَطَحَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى ، فَأَجْهَضَتْهَا ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقِيلَ لَهُ : مَا يُضْحِكُكَ ؟ فَقَالَ : عَجِبْتُ لَهَا ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُقَادَنَّ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هُزَيْلُ بْنُ شُرَحْبِيلَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ هُزَيْلٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ أَبُو قَيْسٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي قَيْسٍ إِلَّا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَصَدَقَةُ بْنُ مُوسَى الدَّقِيقِيُّ I " .
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے اور دو بکریاں چر رہی تھیں، پھر ان میں سے ایک نے دوسری کو سینگ مارا اور اس کا حمل گرا دیا، تو رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے۔ آپ ﷺ سے پوچھا گیا: ”آپ کو کس بات پر ہنسی آئی؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اس (بکری کے معاملے) پر تعجب ہوا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن اس (مظلوم بکری) کے لیے (ظالم بکری سے) ضرور بدلہ لیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہزیل بن شرحبیل نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے اس کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی، اور ہزیل سے اسے عبدالرحمن بن ثروان ابو قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو قیس سے لیث بن ابی سلیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور لیث سے حماد بن سلمہ اور صدقہ بن موسیٰ الدقیقی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“