المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6106
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ حَبِيبٍ الْمُقْرِئُ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا دِينَارُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، مَوْلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَوْلَايَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : طُوبَى لِمَنْ رَآنِي ، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي ، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي I " ثَلَاثًا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام دینار بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے آقا سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خوشخبری ہے اس کے لیے جس نے مجھے دیکھا، اور اس کے لیے جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھا، اور اس کے لیے جس نے اس شخص کو دیکھا جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھا۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین بار فرمائی۔