المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ كُرْدَانَ ، قَالَ : نَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التَّرْقُفِيُّ ، قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، قَالَتْ : كَانَ فَضَالَةُ بْنُ عُبَيْدٍ ، يَقُولُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الرِّضَا بَعْدَ الْقَضَاءِ ، وَبَرْدَ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ ، وَلَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ ، وَالشَّوْقَ إِلَى لِقَائِكَ ، مِنْ غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ I " ، وَزَعَمَ أَنَّهَا دَعَوَاتٌ كَانَ يَدْعُو بِهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْحِمْصِيُّ I " .
ام الدرداء رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الرِّضَا بَعْدَ الْقَضَاءِ، وَبَرْدَ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَلَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ، وَالشَّوْقَ إِلَى لِقَائِكَ، مِنْ غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ» ”اے اللہ! میں تجھ سے فیصلے کے بعد راضی رہنے کا، موت کے بعد زندگی کی ٹھنڈک (راحت) کا، تیرے چہرۂ کریم کے دیدار کی لذت کا اور تیری ملاقات کے شوق کا سوال کرتا ہوں، بغیر کسی نقصان دہ تکلیف اور بغیر کسی گمراہ کن فتنے کے۔“ اور وہ (فضالہ رضی اللہ عنہ) بیان کرتے تھے کہ یہ وہ دعائیں ہیں جو رسول اللہ ﷺ مانگا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عثمان بن سعید حمصی منفرد ہیں۔“