❮
❯
حدیث نمبر: 6089
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرِ بْنِ كُرْدَانَ ، قَالَ : نَا شَرِيكُ بْنُ شِهَابٍ الْقَزْوِينِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ، قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ قَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ ، وَزَيْدِ بْنِ صُوحَانَ ، أَنَّهُمْ خَرَجُوا نَحْوَ الْكُوفَةِ ، فَسَبَقَهُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَهُوَ مُمْسِكٌ نَعْلَيْهِ بِيَدِهِ الْيُسْرَى ، فَسَبَقَهُمْ نَحْوًا مِنْ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ ، حَتَّى بَلَغَ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ ، فَقَالَ : إِنَّكُمْ تَقْدَمُونَ مِصْرًا لَهُمْ دَوِيٌّ كَدَوِيِّ النَّحْلِ ، فَأَقِلُّوا الرِّوَايَةَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَنَا لَكُمْ شَرِيكٌ فِي ذَلِكَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ، وَلَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ قَرَظَةَ ، وَزَيْدِ بْنِ صُوحَانَ إِلَّا مُطَرِّفٌ I " .
ترجمہ

امام شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ اور زید بن صوحان رحمہ اللہ (اور ان کے ساتھی) کوفہ کی طرف روانہ ہوئے تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اپنے جوتے بائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے ان سے آگے نکل گئے، تقریباً تین میل آگے جا کر بنو عبد الاشہل کے محلے تک پہنچ گئے، پھر فرمایا: ”تم ایک ایسے شہر میں جا رہے ہو جہاں کے لوگوں سے (تلاوتِ قرآن اور علمی مشغلے کی وجہ سے) شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ جیسی آواز آتی ہے، لہٰذا رسول اللہ ﷺ سے روایت کرنے میں کمی رکھنا، اور اس معاملے میں میں بھی تمہارے ساتھ شریک ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطرف سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن سعید بن سابق منفرد ہیں، اور اس حدیث میں ’شعبی سے، انہوں نے قرظہ اور زید بن صوحان سے‘ مطرف کے سوا کسی نے نہیں کہا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6089
درجۂ حدیث محدثین: الصحيح عن الشعبي عن قرظة
تخریج حدیث «قال الدارقطني: والصحيح قول من قال عن الشعبي عن قرظة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 2، ص 207»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 347، والدارمي فى «مسنده» برقم: 288، 287، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 28، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20662، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 67، 33591، 34373، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (15/316)، (15/319)، (15/318) [دون رقم في الترقيم المختار]، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1982، 2117»