المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ ، قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَمَعَهُ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ ، وَقَالَ : مَا مِنْكُنَّ مِنِ امْرَأَةٍ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةُ ، فَقَامَتِ امْرَأَةٌ ، هِيَ مِنْ أَجَلِّهِنَّ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ فَذَاتُ الِاثْنَيْنِ ؟ قَالَ : I " وَذَاتُ الِاثْنَيْنِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ جَهْمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ I " .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ساتھ انصار کی کچھ خواتین تھیں، آپ ﷺ نے انہیں نصیحت فرمائی اور (آخرت کی) یاد دہانی کرائی، اور فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں وہ ضرور جنت میں داخل ہوگی۔“ تو ان میں سے ایک عورت کھڑی ہوئی، جو ان میں سب سے زیادہ باوقار تھی، اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اور جس کے دو بچے فوت ہوئے ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے دو فوت ہوئے ہوں (اس کے لیے بھی یہی بشارت ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عاصم سے صرف ہیثم بن جہم نے روایت کیا ہے، ان دونوں کی روایت میں عثمان بن ہیثم منفرد ہیں۔“