المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 607
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ : نَا عَفَّانُ قَالَ : نَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ، وَتُصُدِّقَ عَلَى بَرِيرَةَ بِلَحْمٍ ، فَأَهْدَتْ مِنْهُ لِعَائِشَةَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ ، وَلَنَا هَدِيَّةٌ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هَمَّامٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”ولاء (وراثت کا حق) اسی کے لیے ہے جس نے آزاد کیا ہو“، اور سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو گوشت صدقے کے طور پر دیا گیا، تو انہوں نے اس میں سے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ پیش کیا، جس پر نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”یہ ان کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“
قتادہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔