❮
❯
حدیث نمبر: 6063
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ ، قَالَ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ الْغَنَوِيُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ وِلَايَةً ، وَكَانَتْ نِيَّتُهُ عَلَى الْحَقِّ ، وُكِّلَ بِهِ مَلَكَانِ يُوَفِّقَانِهِ ، وَيُرْشِدَانِهِ ، وَمَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا ، وَكَانَتْ نِيَّتُهُ غَيْرَ الْحَقِّ ، وَكَلَهُ اللهُ إِلَى نَفْسِهِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص لوگوں کے معاملات کا کوئی منصب سنبھالے اور اس کی نیت حق پر قائم ہو تو اس کے ساتھ دو فرشتے مقرر کر دیے جاتے ہیں جو اسے توفیق دیتے ہیں اور راہِ راست دکھاتے ہیں۔ اور جو شخص لوگوں کے معاملات میں سے کسی چیز کا ذمہ دار بنے اور اس کی نیت حق کے خلاف ہو تو اللہ تعالیٰ اسے اسی کے نفس کے سپرد کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں یزید بن عمرو بن براء منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6063
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف إبراهيم بن خثيم بن عراك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن خثيم بن عراك وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 194»»
«قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن خثيم بن عراك وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 194»»
«قال الترمذي: إبراهيم ليس بالقوي «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 4، ص 334»»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8147»