❮
❯
حدیث نمبر: 6062
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ ، قَالَ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ الْغَنَوِيُّ ، قَالَ : نَا مَعْقِلُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنْ ثَلَاثِ خِصَالٍ : عَنِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَالنُّجُومِ ، مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خُلِقْنَ ؟ فَقَالَ : حَدَّثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّهُنَّ خُلِقْنَ مِنْ نُورِ الْعَرْشِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ I " .
ترجمہ

عبیداللہ بن ابی بکر بن انس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے تین باتوں کے متعلق پوچھا، یعنی سورج، چاند اور ستارے کس چیز سے پیدا کیے گئے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمایا: ”یہ سب عرش کے نور سے پیدا کیے گئے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث انس رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں یزید بن عمرو بن براء منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6062
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف، فيه معقل بن مالك ومن لم يُعرف
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه معقل بن مالك وثقه ابن حبان وقال الأزدي متروك وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 132»»