المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : ثَنَا هِلَالُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ التَّيْمِيُّ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ وَحَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ وَهُوَ مَرِيضٌ ، فَقَالَ : أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، اشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِي ، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا هِلَالُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو حَفْصٍ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ میں سے ایک شخص کے پاس تشریف لے گئے جو بیمار تھا، تو آپ ﷺ نے یہ دعا فرمائی: «أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا» ”اے لوگوں کے رب! تکلیف کو دور فرما دے، شفا عطا فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں، ایسی شفا دے جو کوئی بیماری باقی نہ چھوڑے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ سے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے ہلال بن عبدالملک رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں ابو حفص رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“