المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 605
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَنَزِيُّ قَالَ : نَا أَبُو هِشَامٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ السَّدُوسِيِّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْيَوْمُ الرِّهَانُ ، وَغَدًا السِّبَاقُ ، وَالْغَايَةُ الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ ، وَالْهَالِكُ مَنْ دَخَلَ النَّارَ ، أَنَا أَوَّلٌ ، وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ الْمُصَلِّي ، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الثَّالِثُ ، ثُمَّ النَّاسُ بَعْدِي عَلَى السَّبْقِ ، الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ . تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آج (دنیا میں) عمل کی تیاری ہے اور کل (آخرت میں) مقابلہ ہے، اور آخری منزل جنت یا دوزخ ہے۔ ہلاک ہونے والا وہ ہے جو آگ میں جا گرا۔ میں سب سے اول ہوں، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دوسرے نمبر پر آنے والے ہیں اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تیسرے ہیں، پھر میرے بعد لوگ اپنی سبقت کے مطابق ہوں گے، جو جتنا پہلے ہوگا (اسی درجے پر ہوگا)۔“
اس حدیث کو قرہ رحمہ اللہ سے صرف عبد الرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ولید رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔