المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ ، قَالَ : نَا مَجْزَأَةُ بْنُ سُفْيَانَ بْنِ أُسَيْدِ بْنِ مَجْزَأَةَ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي النُّعْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ الْمِنْقَرِيُّ ، قَالَ : نَا جَدُّكَ أُسَيْدُ بْنُ مَجْزَأَةَ ، عَنْ أَبِيهِ مَجْزَأَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : تَمَارَوْا بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقَدَرِ ، فَكَرِهَهُ كَرَاهِيَةً شَدِيدَةً ، حَتَّى كَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ ، فَقَالَ : I " فِيمَ أَنْتُمْ ؟ I " قَالُوا : تَمَارَيْنَا فِي الْقَدَرِ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ : كُلُّ شَيْءٍ بِقَضَاءٍ وَقَدَرٍ ، وَلَوْ هَذِهِ I " وَضَرَبَ بِأُصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ عَلَى حَبْلِ ذِرَاعِهِ الْآخَرِ .
I " لَمْ يَرْوِ مَجْزَأَةُ أَبُو أُسَيْدٍ الثَّقَفِيُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ ، تَفَرَّدَ بِهِ وَلَدُهُ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم ﷺ کے سامنے تقدیر کے مسئلے میں باہم بحث و تکرار کی، تو آپ ﷺ نے اسے سخت ناپسند فرمایا، یہاں تک کہ (غصے کی شدت سے) یوں معلوم ہوتا تھا گویا آپ ﷺ کے چہرۂ مبارک پر انار کے دانے نچوڑ دیے گئے ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کس بحث میں پڑے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے تقدیر کے بارے میں آپس میں بحث کی ہے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر چیز اللہ کی قضا اور تقدیر کے مطابق ہے، حتیٰ کہ اتنی سی بات بھی“ اور آپ ﷺ نے اپنی شہادت کی انگلی اپنے دوسرے بازو کی رگ پر ماری۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجزأہ ابو اسید ثقفی نے ثابت بنانی سے اس حدیث کے سوا کوئی اور روایت بیان نہیں کی، اور اس میں ان کا بیٹا منفرد ہے۔“