المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6045
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُنِيبِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ : دَخَلَ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقَالَ أَنَسٌ : أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ ، وَلِأَزْوَاجِ الْأَنْصَارِ ، وَذَرَارِيِّهِمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُنِيبِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، (منیب کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس گیا) تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:“ «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَلِأَزْوَاجِ الْأَنْصَارِ، وَذَرَارِيِّهِمْ» ”اے اللہ! انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی بیویوں اور ان کی اولاد کی بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن منیب سے محمد بن خالد بن عثمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“