المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6042
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، سَجَّادَةُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ زُفَرَ بْنِ الْهُذَيْلِ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ أَخَوَيْنِ كَانَتْ بَيْنَهُمَا أَرْضٌ ، وَأَعْمَرَ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ أُمَّهُ ، فَمَاتَتْ ، فَقَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُفَرَ إِلَّا الْأَنْصَارِيُّ ، وَأَسْقَطَ زُفَرُ مِنْ إِسْنَادِ الْحَدِيثِ رَجُلَيْنِ ؛ لِأَنَّ الثَّوْرِيَّ ، وَقَيْسَ بْنَ الرَّبِيعِ رَوَيَاهُ : عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ ، عَنْ طَارِقٍ قَاضِي مَكَّةَ ، عَنْ جَابِرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دو بھائیوں کی مشترکہ زمین تھی، ان میں سے ایک نے اپنے حصے کی زمین اپنی ماں کو عمری کے طور پر دے دی، پھر وہ فوت ہو گئی تو رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں کے درمیان (اس زمین کو) تقسیم فرما دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زفر سے انصاری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زفر نے اس حدیث کی سند سے دو آدمی ساقط کر دیے ہیں، کیونکہ ثوری اور قیس بن ربیع نے اسے حبیب بن ابی ثابت سے، انھوں نے حمید اعرج سے، انھوں نے مکہ کے قاضی طارق سے، اور انھوں نے جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“