المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6039
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ ، قَالَ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، قَالَ : ثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ ، رَضِيعِ عَائِشَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا مِنْ مَيِّتٍ يَمُوتُ فَيُصَلِّي عَلَيْهِ أُمَّةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَبْلُغُونَ مِائَةً ، كُلُّهُمْ يَشْفَعُونَ لَهُ إِلَّا شُفِّعُوا فِيهِ .
فَحَدَّثْتُ بِهِ شُعَيْبَ بْنَ الْحَبْحَابِ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَّامِ بْنِ أَبِي مُطِيعٍ إِلَّا [ ابْنُ ] الْمُبَارَكِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی میت فوت ہو اور مسلمانوں کی ایک جماعت، جو سو کی تعداد کو پہنچتی ہو، اس کی نماز جنازہ پڑھے اور وہ سب اس کے لیے سفارش کریں تو ان کی سفارش اس کے حق میں ضرور قبول کی جاتی ہے۔“
(راوی کہتے ہیں:) میں نے یہ حدیث شعیب بن حبحاب کو سنائی تو انہوں نے کہا: ”مجھے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے (یہی حدیث) بیان کی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سلام بن ابی مطیع سے یہ حدیث ابن مبارک کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“