المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُدِغَ ، فَبَلَغَ مِنْهُ مَا شَاءَ اللهُ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ يُمْسِي - أَوْ : أَمْسَى - : أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ، ثَلَاثًا ، لَمْ يَضُرَّهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ مُجَوَّدًا ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص کو (بچھو یا سانپ نے) ڈس لیا اور اس کی تکلیف اس حد تک پہنچ گئی جو اللہ نے چاہی، یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سنو! اگر وہ شام کے وقت تین بار یہ کہہ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی“ تو یہ (ڈسنا) اسے نقصان نہ پہنچاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد بن زید سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے اس حدیث کو عمدہ (پختہ) طور پر محمد بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ لوگوں نے اسے حماد سے، انہوں نے سہیل سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص سے روایت کیا ہے۔“