المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 602
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : نَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ . عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ كُلُّهُنَّ فَاسِقٌ ، يُقْتَلْنَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ ، وَيَقْتُلُهُنَّ الْمُحْرِمُ : الْحِدَأَةُ ، وَالْحَيَّةُ ، وَالْفَأْرَةُ ، وَالْعَقْرَبُ ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَلَدُهُ عَنْهُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”پانچ جانور ایسے ہیں جو سب کے سب موذی ہیں، انہیں حل (حرم سے باہر) اور حرم میں بھی قتل کیا جائے گا، اور احرام والا بھی انہیں قتل کر سکتا ہے: چیل، سانپ، چوہیا، بچھو اور کاٹنے والا کتا۔“
اسماعیل بن امیہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، ان سے ان کے بیٹے اس کی روایت میں منفرد ہیں۔