المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ ، قَالَ : نَا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ ، قَالَ : نَا دَيْلَمُ بْنُ غَزْوَانَ ، قَالَ : ثَنَا وَهْبُ بْنُ أَبِي دُبَيٍّ ، عَنْ أَبِي حَرْبٍ ، أَوِ أَبِي الطُّفَيْلِ ، قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلٌ يَنْظُرُ هَلْ فِي الطَّرِيقِ شَيْءٌ يَكْرَهُهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُمِيطُهُ عَنْهُ ، فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَةٍ عَجُوزٍ لَا تُوَارِي عُرْيًا ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَظَلَّكِ ، فَأَعْرَضَتْ ، وَقَالَ لَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، كُلَّ مُرَّةٍ تُعْرِضُ عَنْهُ ، قَالَتْ : فَمَا تَأْمُرُنِي إِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَظَلَّنِي ؟ فَسَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَالَتَهَا ، فَقَالَ : أَعْرِضْ عَنْهَا فَإِنَّهَا جَبَّارَةٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ دَيْلَمُ بْنُ غَزْوَانَ .
ابو حرب رحمہ اللہ یا سیدنا ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ایک سفر کے دوران رسول اللہ ﷺ کے آگے آگے ایک آدمی چل رہا تھا جو دیکھتا جاتا تھا کہ راستے میں کوئی ایسی چیز تو نہیں جو رسول اللہ ﷺ کو ناپسند ہو تاکہ اسے ہٹا دے۔ اچانک اس کا سامنا ایک بوڑھی عورت سے ہوا جو اپنا بدن پوری طرح نہیں ڈھانپے ہوئے تھی۔ اس نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ تم پر سایہ فگن ہو چکے ہیں (یعنی تمہارے قریب آ پہنچے ہیں)۔“ اس نے منہ پھیر لیا۔ اس نے اسے تین بار یہی کہا اور ہر بار وہ منہ پھیرتی رہی، (آخر) اس نے کہا: ”اگر رسول اللہ ﷺ مجھ پر سایہ فگن ہو چکے ہیں تو تم مجھے کیا حکم دیتے ہو؟“ رسول اللہ ﷺ نے اس کی بات سن لی تو فرمایا: ”اس سے اعراض کرو، یہ سرکش عورت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو طفیل سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں دیلم بن غزوان منفرد ہیں۔“