المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5955
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا أَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، قَالَ : ثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ سَعِّرْ لَنَا ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يُطَالِبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي دِينٍ وَلَا دُنْيَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مہنگائی بڑھ گئی تو لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے نرخ مقرر فرما دیجیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک نرخ مقرر کرنے والا تو اللہ ہی ہے، اور مجھے امید ہے کہ میں اللہ سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کوئی بھی مجھ سے دین یا دنیا کے کسی معاملے میں ظلم کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے عبدالاعلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“