المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5946
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ : ثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطَعَ فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ إِلَّا وُهَيْبٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ سَعْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک ڈھال کی چوری پر (چور کا ہاتھ) کاٹ دیا، جس کی قیمت پانچ درہم تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو واقد سے وہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“