❮
❯
حدیث نمبر: 5945
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ : ثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا : اسْتَعِيذِي بِاللهِ مِنَ الْعَيْنِ ، فَإِنَّهَا حَقٌّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا أَبُو وَاقِدٍ صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ وُهَيْبٌ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”نظرِ بد سے اللہ کی پناہ مانگا کرو، کیونکہ وہ برحق ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو سلمہ سے ابو واقد صالح بن محمد بن زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں وہیب منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5945
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7592، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3508»