المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5941
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ فَرُّوخَ ، قَالَ : ثَنَا الطَّيِّبُ بْنُ سَلْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَةَ ، تَقُولُ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا نِسَاءَ الْمُؤْمِنِينَ ، تَهَادَيْنَ ، وَلَوْ بِفِرْسِنِ شَاةٍ ، فَإِنَّهُ يُثَبِّتُ الْمَوَدَّةَ ، وَيُذْهِبُ الضَّغَائِنَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ أَرْطَاةَ - وَهِيَ الْعَدَوِيَّةُ ، بَصْرِيَّةٌ ، وَلَيْسَتْ بِعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - إِلَّا الطَّيِّبُ بْنُ سَلْمَانَ الْمُؤَدِّبُ ، وَيُكَنَّى أَبَا حُذَيْفَةَ ، بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے مومنوں کی عورتو! آپس میں تحفے دیا کرو، اگرچہ وہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ یہ محبت کو مضبوط کرتا ہے اور دلوں کے کینے دور کرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عمرہ بنت ارطاۃ سے، جو عدویہ اور بصرہ کی رہنے والی ہیں اور عمرہ بنت عبدالرحمن نہیں ہیں، ان دونوں حدیثوں کو طیب بن سلمان مؤدب نے ہی روایت کیا ہے، ان کی کنیت ابو حذیفہ ہے، وہ بصری اور ثقہ ہیں۔“