المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5939
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْكَرَابِيسِيُّ ، قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَرَ عَلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ مَالَهُ ، وَبَاعَهُ بِدَيْنٍ كَانَ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مَوْصُولًا عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُعَاوِيَةَ .
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو ان کے مال میں تصرف سے روک دیا اور ان پر جو قرض تھا اس کی ادائیگی کے لیے ان کا مال فروخت کر دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”معمر سے یہ حدیث متصل سند کے ساتھ صرف ہشام بن یوسف نے روایت کی ہے، اور ابراہیم بن معاویہ اس میں منفرد ہیں۔“