المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5930
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نَامَ وَهُوَ قَاعِدٌ حَتَّى غَطَّ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا شَرِيكٌ ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیٹھے بیٹھے سو گئے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے خراٹے کی آواز آنے لگی، پھر آپ ﷺ اٹھے اور نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اشعث سے، انہوں نے ابوہبیرہ سے اور انہوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف شریک نے روایت کی ہے، جبکہ دوسرے راویوں نے اسے اشعث سے، انہوں نے ابوہبیرہ سے اور انہوں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔“