المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، قَالَ : نَا مُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُحِرَ فَدَعَا رَبَّهُ ، ثُمَّ قَالَ : أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ اسْتَجَابَ لِي ؟ أَتَانِي مَلَكَانِ ، فَقَعَدَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي وَالْآخَرُ عِنْدَ رِجْلَيَّ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ : مَا بِالرَّجُلِ ؟ فَقَالَ : مَسْحُورٌ ، فَقَالَ : مَنْ سَحَرَهُ ؟ قَالَ : لَبِيدُ بْنُ أَعْصَمَ الْيَهُودِيُّ ، قَالَ : فِي أَيِّ شَيْءٍ ؟ قَالَ : فِي مُشْطٍ وَمُشَاطَةٍ فِي جُفِّ نَخْلَةٍ بِبِئْرِ بَنِي رَيْسَانَ تَحْتَ الرَّاعُوفَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَلِيُّ ، ائْتِهَا ، فَإِذَا مَاؤُهَا مِثْلُ نُقَاعَةٍ ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَنْزَحَهَا ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ قَدْ شَفَانِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُرَجَّى بْنِ رَجَاءٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پر جادو کیا گیا تو آپ ﷺ نے اپنے رب سے دعا کی، پھر فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ عزوجل نے میری دعا قبول فرما لی ہے؟ میرے پاس دو فرشتے آئے، ان میں سے ایک میرے سر کی جانب بیٹھ گیا اور دوسرا میرے پاؤں کی جانب۔ ایک نے دوسرے سے پوچھا: اس آدمی کو کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا: اس پر جادو کیا گیا ہے۔ اس نے پوچھا: کس نے جادو کیا ہے؟ کہا: لبید بن اعصم یہودی نے۔ پوچھا: کس چیز میں؟ کہا: کنگھی اور کنگھی کے وقت جھڑنے والے بالوں میں، کھجور کے خوشے کے غلاف میں، بنو ریسان کے کنویں میں راعوفہ (کنویں کی تہ میں رکھے پتھر) کے نیچے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے علی! اس کنویں پر جاؤ۔“ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ) میں گیا تو اس کا پانی مہندی کے بھیگے ہوئے پانی کی طرح (سرخ) تھا۔ میں نے ارادہ کیا کہ اس کا پانی نکال دوں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے مجھے شفا دے دی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مرجی بن رجاء سے حفص بن عمر حوضی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“