المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5925
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ : ثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ أَبِي مَطَرٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَمِعَ صَوْتَ الرَّعْدِ قَالَ : اللَّهُمَّ لَا تُهْلِكْنَا بِشَيْءٍ مِنْ عَذَابِكَ ، وَعَافِنَا قَبْلَ ذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا أَبُو مَطَرٍ ، وَلَا عَنْ أَبِي مَطَرٍ إِلَّا الْحَجَّاجُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب بادل کی گرج سنتے تو یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ لَا تُهْلِكْنَا بِشَيْءٍ مِنْ عَذَابِكَ، وَعَافِنَا قَبْلَ ذَلِكَ» ”اے اللہ! ہمیں اپنے کسی عذاب کے ذریعے ہلاک نہ فرما اور اس سے پہلے ہمیں عافیت عطا فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سالم سے ابو مطر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو مطر سے حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالواحد بن زیاد منفرد ہیں۔“