المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ ، قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ الْمُقْرِئُ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ شَقِيقٍ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ : أَنَّ الشَّمْسَ انْكَسَفَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ ، فَقَرَأَ سُورَةً مِنَ الطِّوَالِ ، ثُمَّ رَكَعَ خَمْسَ رَكَعَاتٍ ، وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ قَامَ الثَّانِيَةَ فَقَرَأَ سُورَةً مِنَ الطِّوَالِ ، ثُمَّ رَكَعَ خَمْسَ رَكَعَاتٍ ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ جَلَسَ كَمَا هُوَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ يَدْعُو حَتَّى انْجَلَى كُسُوفُهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّ فِي الْكُسُوفِ عَشْرَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ ، إِلَّا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج کو گرہن لگا، تو رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اس میں طویل سورتوں میں سے ایک سورت پڑھی، پھر پانچ رکوع کیے اور دو سجدے کیے، پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے اور طویل سورتوں میں سے ایک سورت پڑھی، پھر پانچ رکوع کیے، پھر دو سجدے کیے، پھر اسی حالت میں قبلہ رخ بیٹھ کر دعا کرتے رہے یہاں تک کہ سورج روشن ہو گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ سے یہ بات کہ گرہن کی نماز میں چار سجدوں کے ساتھ دس رکوع ہیں، صرف سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہے، اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو جعفر رازی منفرد ہیں۔“